ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنےوالے ڈاکٹرز گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : رجسٹریشن کے حصول کیلئے پی ایم ڈی سی کے باہر احتجاج کرنے والے چین پلٹ ڈاکٹروں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ہمسایہ ملک چین سے ایم بی بی ایس کرنے والے ڈاکٹروں کی جانب سے رجسٹریشن کیلئے گذشتہ دو روز سے پی ایم ڈی سی کے مرکزی دفتر کے باہر پر امن احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔

مظاہرے کے تیسرے روز پولیس نے احتجاجی مظاہرے میں شریک تمام مرد ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا۔ مظاہرے میں شریک خواتین ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ وفاقی پولیس نے تمام قوانین پامال کرتے ہوئے بغیر کسی وجہ کے نہتے ڈاکٹروں کو گرفتار کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کو چین جانے سے قبل حکومت کی جانب سے باقاعدہ این او سی جاری کیا گیا تھا تاہم اب انہیں پی ایم ڈی سی کی جانب سے رجسٹریشن کیلئے این ای بی کا امتحان پاس کرنے کا کہا جا رہا ہے ۔

ڈاکٹروں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری حل کی ہدایات جاری کریں ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں