منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

نیب دفتر ہنگامہ آرائی کیس : ن لیگی ایم پی اے خواجہ عمران کو جیل سے رہائی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مریم نوازکی نیب پیشی پرہنگامہ آرائی کیس ن لیگ کے رہنما خواجہ عمران نذیرکو کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا ، انسداد دہشتگردی عدالت نے ضمانت کے بعد روبکار جاری کیے تھے۔

تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں مریم نوازکی نیب پیشی پرہنگامہ آرائی کیس میں لیگی ایم پی اے خواجہ عمران کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

وکیل عمران نذیر نے بتایا کہ ہنگامہ آرائی اورتوڑپھوڑکاالزام غلط ہے، جس پر پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ تمام شواہد کی روشنی میں عمران نذیرکومقدمےمیں نامزدکیا گیا۔

جس کے بعد انسداددہشت گردی عدالت کےجج ارشدحسین بھٹہ نے لیگی ایم پی اےخواجہ عمران کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے خواجہ عمران کو5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت کے بعد روبکار جاری کیے اور ن لیگ کے رہنما خواجہ عمران نذیرکو کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا۔

خیال رہے 7 نومبر کو نیب دفترہنگامہ آرائی کیس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اےعمران نذیر کو گرفتار کیا تھا، مریم نوازکی نیب پیشی پر خواجہ عمران نذیرکی گاڑی میں پتھرلائے گئے تھے۔

خواجہ عمران نذیرکےخلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج ہے اور وہ اس وقت جوڈیشل ریمانڈپرجیل میں تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں