ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

نوازشریف کا بیانیہ مسترد کرنے والے رکن اسمبلی کیخلاف ن لیگ کا ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن نے نواز شریف کا بیانہ مسترد کرنے والے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کی بنیادی رکنیت معطل کر دی۔

نواز شریف کا بیانیہ ماننے سے انکار کرنے والے لیگی ایم پی اے مشکل میں پھنس گئے۔پارٹی نے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔

ن لیگ نےجلیل شرقپوری سے7روزمیں تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔ پارٹی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 7دن میں جواب نہ دیا تو رکنیت معطلی پرالیکشن کمیشن جائیں گے۔

- Advertisement -

پنجاب کے شہر شیخوپورہ سے منتخب ہونے والے ن لیگی ایم پی اے جلیل شرق پوری نے نواز شریف کا بیانیہ مسترد کردیا تھا۔

ن لیگی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ پارٹی میں بڑی تعداد میں رہنما نواز شریف اور مریم نواز کے موقف کے مخالف ہیں۔

میاں جلیل شرق پوری نے کہا کہ نواز شریف کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہئے، ملکی اداروں کے خلاف بیانات ملکی مفاد میں ہر گز نہیں ہوسکتے، نواز شریف اور مریم نواز کو اپنی سوچ بدلنا ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں