اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‘پریس کانفرنس کرکے ن لیگ نے شکست تسلیم کرلی’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہاہے کہ پریس کانفرنس کرکےن لیگ نےشکست ‏تسلیم کرلی، ن لیگ کی پریس کانفرنس سےڈر لگا کہیں یہ رونے نہ لگ جائیں۔

شاہدخاقان عباسی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ قومی اسمبلی ‏میں ان کایہ فارمولا کہاں تھااس وقت انہوں نےضمیرخریدے، جوالیکشن ان کی پسندکاوہ ٹھیک ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی کابیٹاوڈیومیں ووٹ ضائع کرنےکاطریقہ بتارہاہے اب یہ ‏مظلوم سی شکل بنا کر بیٹھے ہوئےہیں، سینیٹ الیکشن شوآف ہینڈزسےکرانےکی پوری کوشش کی۔

فون کرکے کہا گیا یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہ دیں، سینیٹر حافظ عبدالکریم

معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے ردعمل میں کہا کہ شاہدخاقان کی پریس کانفرنس من گھڑت ‏افسانہ سنانےکی ناکام کوشش تھی اس سےایک بات طےہےپیپلزپارٹی اورپی ڈی ایم ن لیگ کےساتھ ‏نہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر حافظ عبدالکریم نے شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ نیوز ‏کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تین بار واٹس ایپ کالز آئیں اور حکومتی امیدوار کو ووٹ دینے ‏کو کہا گیا۔

حافظ عبدالکریم نے بتایا کہ 6 مارچ کو 4 بجکر 5 منٹ پر واٹس ایپ کال آئی، اس کے بعد دو ‏مرتبہ کال آئی میں نے تیسری کال اٹھائی اور بات ہوئی تو حکومتی امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے ‏کہا گیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جنہوں نے فون کیا اس کا نام بھی لیا جاسکتا ہے لیکن ہم نہیں لیں ‏گے، کسی شخص کا نام نہیں ملکی مفاد کی بات کرنا چاہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں