جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے پر دوبارہ لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے پر دوبارہ لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ، عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت چیئرمین سینیٹ کو حکم صادر فرمائے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کیخلاف دوبارہ لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

حمزہ شہباز کے حلف نہ لینے کے معاملے پر عدالتی حکم پر عملدرآمد کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے ، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ 26 اپریل کوحمزہ شہبازکی درخواست پر سماعت کریں گے۔

- Advertisement -

ن لیگی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کئی سال سےپنجاب سے انتقام لے رہے ہیں اور وہ صوبےکو آئینی بحران میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔

عثمان بزدارکووزیراعلیٰ بناکرپنجاب کےعوام سےانتقام لیاگیا، فائلیں رکی ہوئی ہیں،محکمےبندپڑےہیں،عوام پریشان ہیں، عمران صاحب،ان کے نام نہاد گورنر ضد پر اڑے ہوئے ہیں، انا کی تسکین اور اقتدار کی ہوس میں حلف برداری نہیں ہونے دے رہے۔

سب سے بڑاصوبہ بغیرحکومت اوربغیرکابینہ کےچل رہا ہے، گورنر پنجاب نے آئین کی پامالی کی، عدالتی حکم کے بعد مزید کوئی کارروائی نہیں کی جاسکتی،

افسوسناک امرہےکہ گورنرپنجاب نےحلف کی پاسداری نہیں کی، ہم پرامن لوگ ہیں،ورنہ گورنرہاؤس سےکسی کونکالنابہت معمولی بات ہے، عدالت چیئرمین سینیٹ کوحکم صادر فرمائے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں