تازہ ترین

براہ راست: پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان پر جلسہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے تحت مینار پاکستان پر...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

ن لیگ نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات کو تسلیم کرلیا

مسلم لیگ ن نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات کو صوبے اور وفاق میں جائز قرار دیتے ہوئے ان مطالبات کو تسلیم کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عدم اعتماد کے معاملے پر ن لیگ کا وفد ایک بار پھر ایم کیو ایم کے پاس پہنچ گیا اور پارلیمنٹ لاجز میں دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔

ملاقات میں ن لیگ کی جانب سے احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق، سعد رفیق جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول،عامر خان، وسیم اختر، خواجہ اظہار اور امین الحق شریک تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی ن لیگ سے تمام معاملات پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور ن لیگ نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات کو صوبے اور وفاق میں جائز قرار دیتے ہوئے ایم کیو ایم کے اس حوالے سے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ایم کیو ایم کے مطالبات کو متفقہ طور پر دورکرنے پر مشاورت کی گئی اور یہ بھی طے پایا کہ جو بھی معاملات طے ہوں گے انہیں تحریری ڈرافٹ میں لایا جائیگا۔

Comments