جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ن لیگ کا بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایم کیو ایم پاکستان، جمعیت علمائے اسلام کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا ہے۔

8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق جمعہ 22 دسمبر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان اور جے یو آئی پہلے ہی اس تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر چکی ہیں اب مسلم لیگ ن نے بھی الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ن لیگ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے جو پارٹی کے الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار نے پارٹی قائد کی ہدایت پر لکھا ہے۔

- Advertisement -

خط میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے تین دن ناکافی ہیں کیونکہ امیدوار کو نامینیشن فارم کے لیے مطلوب این او سیز لینے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امیدواروں کی سہولت کے پیش نظر الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں دو دن کی توسیع کرے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے مطالبات کیے جا چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں