لاہور : ن لیگ اور پیپلز پارٹی گرینڈ چارٹر میثاق معیشت کے اکثر نکات پر متفق ہوگئے، گرینڈ چارٹرکےتحت آئندہ انتخابات کے بعد بھی اتحادی حکومت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں میثاق جمہوریت کے بعد گرینڈ چارٹر کے تحت میثاق معیشت پر بھی اتفاق کا امکان ہے ، ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں گرینڈ چارٹر میثاق معیشت کے اکثر نکات پر اتفاق ہو گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ننوازشریف ،آصف زرداری،مریم نواز،بلاول کے درمیان ہو نیوالی ملاقات میں میثاق معیشت پر گفتگو ہوئی، گرینڈ چارٹرکےتحت آئندہ انتخابات کے بعد بھی اتحادی حکومت ہوگی،
پی پی رہنما نے کہا ہے کہ معاشی بہتری کیلئےایک دوسرے کی سیاسی حمایت کی ضرورت ہوگی، ذرائع نے کہا ہے کہ انتخابات کے انعقاد پر پیپلزپارٹی کے مؤقف کو تسلیم کرلیا گیا کہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت پر چھوڑ دیا جائے۔
فضل الرحمان، پی ڈی ایم ودیگر اتحادی جماعتوں کوبھی میثاق معیشت کاحصہ بنایاجائے گا، دبئی میں ہونے والی ملاقات میں انتخابی اتحاد پر حتمی فیصلہ نہ ہوسکا تاہم نگراں سیٹ اپ پردیگراتحادی جماعتوں سےمشاورت کےبعدحتمی فیصلہ ہوگا۔