بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

ن لیگ، پیپلزپارٹی کے درمیان معاملات طے نہ ہونے میں سب سے بڑی رکاوٹ کون؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان اعلیٰ سطح رابطہ ہوا ہے، تاہم میں پنجاب پاورشیئرنگ فارمولہ مذاکرات کی کامیابی میں رکاوٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی پیپلزپارٹی قیادت سے ملاقات ہوئی، صدر مملکت آصف زرداری اور بلاول بھٹو بھی ملاقات میں شریک تھے، نائب وزیراعظم کی پی پی قیادت سے ملاقات ایوان صدرمیں ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب پاورشیئرنگ فارمولہ پی پی ن لیگ مذاکرات کی کامیابی میں رکاوٹ ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان معاملات تاحال طے نہیں ہوسکے ہیں۔

- Advertisement -

ن لیگ نے مشاورت کیلئے جنوری کے دوسرے ہفتے تک کی مہلت مانگ لی ہے، پی پی قیادت کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے تحریری معاہدے پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان جاری مذاکرات پرغور ہورہا ہے، پیپلزپارٹی کے مطالبات اور تحفظات پر تبادلہ خیال ہورہا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب پاورشیئرنگ فارمولے کے نکات پر بھی غور کیا جارہا ہے، اسحاق ڈار نے پی پی قیادت کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں