ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ن لیگ نے جہانگیر ترین گروپ کے زیادہ تر ارکان کو ہری جھنڈی دکھا دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن نے جہانگیرترین گروپ کے زیادہ تر ارکان کو پارٹی میں لینے سے معذرت کرلی، گزشتہ دنوں جہانگیرترین گروپ کی کئی شخصیات ماڈل ٹاؤن گئیں تھیں۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیرترین گروپ کے متعدد ارکان کی ن لیگ سے رابطوں کی کوششیں جاری ہے، ن لیگ نے جہانگیرترین گروپ کے زیادہ تر ارکان کو پارٹی میں لینے سے معذرت کرلی۔

جہانگیر ترین گروپ کے متعدد ارکان ن لیگ کے مرکز 180 ایچ ماڈل ٹاؤن کے چکر لگارہے تھے، گزشتہ دنوں جہانگیرترین گروپ کی کئی شخصیات ماڈل ٹاؤن گئیں تھیں۔

ماڈل ٹاؤن میں موجود لیگی رہنماؤں نے ان شخصیات کی آمد پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ ن لیگ کے وفاقی وزیر ماڈل ٹاؤن آنے والے رہنماؤں سے مصروفیات کا کہہ کر چلے گئے۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ پارٹی پالیسی ہے، ضمنی الیکشن ہارنے والے ترین گروپ کے 90 فیصد ارکان کو نہیں لینا۔

یاد رہے مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف چھوڑنے والے صرف چند ارکان کو ن لیگ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس حوالے سے سینئرلیگی رہنما نے بتایا تھا کہ پنجاب کے 90 فیصد حلقوں میں ہم اپنے پرانے لوگوں کوہی پارٹی ٹکٹ دیں گے اور جن حلقوں میں ضروری سمجھا صرف وہیں پر ہی پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو شامل کریں گے۔

ذرائع نے کہا تھا کہ جہانگیرترین گروپ کو بھی یہی کہا گیا ہے کہ سب کوپارٹی ٹکٹ نہیں دےسکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں