ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

مسلم لیگ (ن) پنجاب سے سینیٹ میں اکثریتی جماعت بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب سے سینٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پنجاب سے سینٹ میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آگئی۔

مسلم لیگ (ن) نے چار جنرل نشستیں، دو ٹیکنوکریٹ، دو خواتین اور ایک اقلیتی نشست حاصل کی۔ 7 سینیٹرز کے بلامقابلہ منتخب ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی میں پانچ سیٹوں پر منگل کے روز ووٹنگ ہوئی۔

خواتین کی نشستوں پر (ن) لیگ کی انوشہ رحمان 125 اور بشریٰ انجم بٹ 123 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کی صنم جاوید 102 ووٹ حاصل کر کے ناکام رہیں۔

- Advertisement -

پیپلز پارٹی کے انوشہ رحمان نے کاغذات واپس کیلیے تھے۔

اقلیتی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے خلیل طاہر سندھو 253 ووٹ حاصل کر کے جیت گئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے آصف عاشق کو 99 ووٹ ملے۔

ٹیکنوکریٹ نشستوں پر محمد اورنگزیب 128 اور مصدق ملک 121 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد 106 ووٹ لے کر ناکام رہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب و ریٹرننگ آفیسر اعجاز انور چوہان نے جیتنے والے تمام سینیٹرز کے ناموں کا اعلان کیا۔

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن میں کل 356 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے طلال چوہدری، احد چیمہ، پرویز رشید، ناصر بٹ جبکہ سنی اتحاد کونسل کے حامد خان، مجلس وحدت مسلمین کے راجا ناصر عباس اور آزاد امیدوار محسن نقوی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں