ڈسکہ : این اے 75 ڈسکہ میں مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے دھاندلی الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک2 پولنگ اسٹیشنز میں پی ٹی آئی نے جعلی ووٹ کاسٹ کئے۔
تفصیلات کے مطابق این اے پچھتر ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ ختم ہونے میں صرف ایک گھنٹہ باقی رہ گیا ہے ، مسلم لیگ ن کی امیدوار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج ووٹنگ کےعمل میں میڈیاکی بڑی تعداد موجود ہے، الزام لگانےوالی پی ٹی آئی کی وجہ سے ڈسکہ کے ووٹرز ڈرتے رہے، ووٹرز کو یقین دلایا کہ ڈرایا،دھمکایا یا لاٹھی چارج نہیں کیا جائے گا۔
نوشین افتخار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےہتھکنڈوں سےووٹرزڈرےہوئےہیں، انہوں نے جو ووٹ چوری کی کوشش کی اسکاجواب عوام دے، ڈسکہ کے شیر گھرسے نکل کر ووٹ کاسٹ کریں۔
ن لیگی امیدوار نے عوام سے کہا کہ آج آپ کوپر امن ماحول ملا ہے،2 گھنٹےرہ گئےہیں ، لوگوں کوپچھلی بارگولیوں کا سامنا کرنا پڑا، ڈریں نہیں اعتماد رکھیں اورگھروں سے نکل کرووٹ کاسٹ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سےکوئی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی، مریم نوازمجھ سےہروقت رابطےمیں ہیں اور مجھ سے الیکشن کی صورتحال پتہ کر چکی ہیں۔
نوشین افتخار نے مزید کہا کہ ٹرن آؤٹ پچھلی بار سے کم ہےلیکن زیادہ کم نہیں ، ڈسکہ ہمیشہ سے ن لیگ کا رہا ہے اور رہے گا، مجھے نہیں پتہ کہ کون سے ایم پی اے نے حلقے کا دورہ کیا، فردوس عاشق اعوان نے بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔
ن لیگی امیدوار کا کہنا تھا کہ ہم نے100پولنگ اسٹیشنزپرخدشات ظاہرکئےتھے، ایک دوپولنگ اسٹیشنزمیں پی ٹی آئی نےجعلی ووٹ کاسٹ کئے ہیں۔
اس سے قبل نوشین افتخار نے کچھ پولنگ اسٹیشنز کے پریزائیڈنگ افسرز پر شبہات کا اظہار کیا تھا ، جس پر ریٹرننگ افسر نےجواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ مذکورہ پی اوز کو ذمہ دارانہ رویہ روارکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی، الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں انتخابی عمل کی سختی سے نگرانی کررہی ہیں۔