کراچی : مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کل دو روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے جہاں سے وہ انتخابی کا آغاز کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کل شہرقائد سے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی جس کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف دو روزہ دورے پر کراچی آئیں گے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب تاجروں اور میڈیا نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے اور اپنے حلقے این اے 249 اور لیاری کا بھی دورہ کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے صدر مفتاح اسماعیل کے حلقے این اے 244 کا بھی دورہ کریں گے اور کارکنان سے خطاب کریں گے۔
عمران خان یوٹرن کےماسٹر ہیں‘ سیاست ان کےبس کی بات نہیں‘ شہبازشریف
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 31 مئی کو شہبازشریف کا کہنا تھا کہ باہمی مشاورت سے ناصرسعید کھوسہ کے نام پراتفاق کیا گیا لیکن عمران خان نے اس معاملے پریو ٹرن لیا ہے یہی ان کا وتیراہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے نام واپس لے کرپھریوٹرن مارا، کیا یو ٹرن لینے والاوزیراعظم کےعہدے کاحقدار ہو سکتاہے؟۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔