بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف کا معاملہ ، لیگی قیادت نے سر جوڑ لیے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: لیگی قیادت نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف کے معاملے آئینی ماہرین سے مشاورت کرے گی ، ماہرین کی مشاورت کے بعد نو منتخب وزیراعلیٰ کے حلف کیلئے اگلا قدم اٹھایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف کے معاملے پر لیگی قیادت نے سر جوڑ لیے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کور کمیٹی کی آئینی ماہرین سے مشاورت اور قانونی پہلوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ن لیگ قیادت کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا حلف آئینی تقاضا ہے کیا اسے پورا کیا جائے ، ماہرین کی مشاورت کے بعد نو منتخب وزیراعلیٰ کے حلف کیلئے اگلا قدم اٹھایا جائے گا۔

خیال رہے نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکے حلف کا معاملہ لٹک گیا، گورنر پنجاب نے حمزہ شہباز سے حلف لینے کے بجائے وزیراعلیٰ کے انتخاب کی قانونی پوزیشن پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے۔

گورنرپنجاب عمر چیمہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا عمل غیرآئینی طریقے سے ہوا، انتخاب کے عمل میں قانون کی دھجیاں اڑائی گئی، انتخاب کے دوران پولیس نے مداخلت کی اور پولیس نے اجلاس کی کارروائی کو ہائی جیک کیا۔

خط میں کہا گیا کہ پولیس نے اسمبلی کے ممبران کو زدو کوب کیا، وزیراعلیٰ کے امیدوار کیساتھ ناروا سلوک کیا گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا عمل آئین کے مترادف تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں