بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ن لیگ کا پنجاب اسمبلی میں جارحانہ رویہ اختیار کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ نے پنجاب اسمبلی میں جارحانہ رویہ اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا پنجاب اسمبلی کی کارروائی نہیں چلنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پندرہ، پندرہ ارکان پر مشتمل گروپ بناکر ایک لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایوان میں وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لیں تو بھرپور نعرے لگانے ہیں اور معمول کی کارروائی چلنے نہیں دینی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف قرارداد منظور کر کے عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

گذشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی اور احتجاج کی نذر ہو گیا تھا ، اپوزیشن ارکان نے وزیراعلی کے اعتماد کے ووٹ پر ایوان میں احتجاج کیا۔

اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی کی جبکہ اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

ایوان میں احتجاج اور شور شرابا کے باعث ایوان کی کاروائی چلانا مشکل ہو گیا، جس کے بعد اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بدھ سپہ پہر تین بجے تک کیلئے ملتوی کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں