جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

مسلم لیگ ن کا چوہدری نثار کو ٹکٹ جاری کر نے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے چوہدری نثار کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، چوہدری نثار قو می صوبائی اسمبلی کے 2 ،2حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے سینئیر رہنما چودھری نثار علی خان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، مسلم لیگ ن کی جانب سے چودھری نثار علی خان کو قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں چوہدری نثار نے کہا تھا کہ وہ ضلع اٹک میں این اے 59، راولپنڈی میں پی پی 10 اور پی پی 14 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اپنی پارٹی ن لیگ سے اختلافات کے بعد سیاسی حلقوں میں یہ بات بہت بے چینی کی وجہ بنی رہی تھی کہ چوہدری نثار اگلا انتخاب کس پارٹی سے لڑیں گے۔ اس ضمن میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے بھی انھیں پارٹی شمولیت کی دعوت مل گئی تھی۔ تاہم چوہدری نثار نے اس سلسلے میں مسلسل خاموشی کا مظاہرہ کیا۔

یاد رہے کہ نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں کہ گذشتہ دنوں سابق وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ شہباز شریف کو پارٹی لیڈر مانتے ہیں، اگر مریم نواز پارٹی لیڈر بنیں، تو وہ ن لیگ سے الگ ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ نواز شریف کے بیانات پر اختلاف رکھتے ہوئے کئی رہنما پارٹی کو چھوڑ چکے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں