بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کا بعض شخصیات کیخلاف جارحانہ اندازا پنانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے عام انتخابات میں بعض شخصیات کیخلاف جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کرلیا ، مریم نوازانتخابی مہم میں بڑی اہم شخصیات کی خفیہ آڈیوز بھی عوام کے سامنے لائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی اہم بیٹھک ہوئی ، اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ، پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عام انتخابات میں ن لیگ نے بعض شخصیات کیخلاف جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی مہم میں انتقامی کارروائیوں کوڈاکومینٹری کی صورت میں سامنےلائیں گے اور انتخابی مہم میں اداروں کے بجائے چند اہم شخصیات کو ہدف تنقید بنایا جائے گا۔

- Advertisement -

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف انتخابی مہم میں ثاقب نثارسمیت دیگرکےپس پردہ کردارکوموضوع گفتگوبنائیں گے اور مریم نواز انتخابی مہم میں بڑی اہم شخصیات کی خفیہ آڈیوز بھی عوام کے سامنے لائیں گی۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ معاشی وسیاسی ابتری کی ذمہ داری پانامہ جے آئی ٹی، قمر باجوہ ، فیض حمید اور جاوید اقبال پر عائد کی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ نوازشریف اور مریم نواز اپنےساتھ ہونیوالی سازش کےپس پردہ محرکات سامنےلائیں گے اور نواز شریف کی وطن واپسی سےقبل سوشل میڈیاوالیکٹرانک میڈیا پر بھرپورمہم چلائی جائے گی۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کافیصلہ نواز شریف کریں گے۔

Comments

اہم ترین

الفت مغل
الفت مغل
الفت مغل اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ رپورٹر ہیں

مزید خبریں