دیگر جماعتوں کی طرح سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر مسلم لیگ ن میں بھی اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔
ن لیگ نے اپنے ہی چیئرمین کی پارلیمانی سیاست کو ختم کر دیا۔ شاہدخاقان عباسی نے راجہ ظفر الحق کو سینیٹ ٹکٹ دینےکی مخالفت کر دی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاست اور سیاسی اقدار تبدیل ہوچکے راجہ ظفرالحق کی جگہ نہیں، ظفرالحق نے اپنے بیٹےمحمدعلی راجہ کیلئےسینیٹ ٹکٹ مانگالیکن نہیں دیاگیا۔
ذرائع کے مطابق سینئر لیگی رہنما نے ظفرالحق کی عمر کی وجہ سے ان کی مخالفت کی۔
مسلم لیگ ن نے پارٹی چیئرمین کو سینیٹ ٹکٹ الاٹ نہ کیا، چیئرمین ن لیگ راجہ ظفرالحق کیساتھ ساتھ محمدزبیربھی سینیٹ سیٹ سے محروم ہوگئے۔
ن لیگ کےپارٹی آئین کےمطابق چیئرمین کاعہدہ آئینی ہے، پارٹی آئین میں قائد کا کوئی عہدہ نہیں، نوازشریف پارٹی قائدہیں جبکہ آئینی چیئرمین کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔