The news is by your side.

Advertisement

ن لیگ نے اپنے رکن کو اسمبلی سے باہر نکال دیا

لاہور: ن لیگ کے ارکان نے باغی رکن مولانا غیاث الدین کو ایوان سے باہر نکال دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملنے والےغیاث الدین کے ساتھ ن لیگ نے ناروا سلوک کرتے ہوئے بغیر لحاظ کیے اپنے ساتھ بیٹھنے سے منع کرنا دیا۔

لیگی ارکان نےمولاناغیاث الدین کوپنجاب اسمبلی سےباہر نکال دیا،لیگی چیف وہپ خلیل طاہرنےغیاث الدین کوایوان میں بیٹھنےسےمنع کیا جس کے بعد مولاناغیاث الدین ایوان سےباہر چلےگئے۔

لیگی ارکان نے کہا کہ مولاناغیاث الدین باغی ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں کیں ان کو اپنے ساتھ نہیں بٹھا سکتے۔

مولاناغیاث الدین نے کہا کہ وہ ن لیگ کا حصہ ہیں اور پارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں شریک ہوتے ہیں، اس معاملے کو پارلیمانی اجلاس میں رکھیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں