پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست ہائی کورٹ میں دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے لئے حکومت کی انڈیمنٹی بانڈ کی شرط کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی، جسٹس علی باقر نجفی درخواست پرسماعت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے لئے انڈیمنٹی بانڈ جمع کرانے کے حکومتی فیصلے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی، درخواست نواز شریف کے وکلاء کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2عدالتوں نے نوازشریف کوضمانت دی، دونوں عدالتوں نےباہر جانے کے لیے کوئی شرط نہیں رکھی، حکومت نام ای سی ایل سے نکالنے پر شرائط عائد کر رہی ہے، حکومت کا شرائط عائد کرنا عدالتی احکامات کے خلاف ہے، استدعا ہے نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالا جائے۔

- Advertisement -

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ میں نوازشریف کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ، جسٹس علی باقر نجفی درخواست پرسماعت کریں گے۔

مزید پڑھیں : نوازشریف کو 4 ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت

خیال رہے عدالتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ میں آج ہی درخواست دائر کرنے کا وقت گزر گیا ہے ،11بجے کے بعد کوئی درخواست وصول نہیں کی جاتی ، 11 بجے کے بعد درخواست کی وصولی چیف جسٹس کی اجازت سے مشروط ہے۔

یاد رہے کہ ذیلی کمیٹی نے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کے لیے عائد کردہ شرائط کو برقرار رکھا تھا، کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ فروغ نسیم نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف کو4 ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی ون ٹائم اجازت ہوگی جبکہ نوازشریف یا شہبازشریف 7 ارب روپے کے سیکیورٹی بانڈزجمع کرائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں