لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر الزامات پر شاندانہ گلزارکیخلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرادی ہے، ان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کےتقدس کا خیال رکھنا سب ارکان کا فرض ہے، اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ شاندانہ گلزار نے مریم نوازپرالزام لگایا کہ ان کی کوئی آڈیوہے، شاندانہ گلزارآڈیولیکرآئیں اور ثبوت پیش کریں، جو کچھ شاندانہ گلزار نے کہا اس کاثبوت دیں ورنہ قانون کا سامنا کریں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اب ایسا نہیں ہوگاکہ جس کاجودل کرےوہ الزام لگادے، پی ٹی آئی کےسیاسی گد اوچھی حرکتیں چھوڑ دیں، اب عورت کارڈ نہیں چلے گا میرٹ پر بات ہوگی۔
انھوں نے بتایا کہ شاندانہ گلزارکیخلاف ایف آئی اےمیں شکایت درج کرادی ہے، ایف آئی اے نے شاندانہ گلزار کو طلب کیا ہے وہ مریم نواز کی مبینہ آڈیو دیں، شاندانہ گلزار کو بھاگنے نہیں دیں گے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی ہے، ظل شاہ مرحوم کی لاش پرسازش کی کوشش کی گئی، درخواست کرتی ہوں فیک ویڈیوبنانا، الزام لگانا اور پروپیگنڈاکرنابند کریں۔