منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ن لیگ پنجاب میں حکومت بنانے کیلیے سرگرم، اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے تمام اسمبلیوں سے ممکنہ استعفے کے فیصلے پر مسلم لیگ (ن) پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے سرگرم ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ملسم لیگ (ن) نے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مشاورت اور رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔ ن لیگ 5 آزاد اور ایک راہ حق پارٹی رکن کی حمایت حاصل کرنے کے لیے متحرک ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے اس متعلق اتحادیوں سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت سازی کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری نے اپوزیشن کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش شروع کر دی۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی 372 میں سے 167 جبکہ پیپلزپارٹی کی 7 نشستیں ہیں۔ آزاد امیدواروں کی 5، مسلم لیگ (ق) کی 10 اور راہ حق پارٹی کی ایک نشست ہے۔ پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے پاس 180 نشستیں ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کے استعفے نہیں دیے جائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب اور اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد تحریک جمع کرائی جا سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں