ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

مسلم لیگ ن کو عدالتوں سے ریلیف مل رہا ہے: عثمان ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار اشتہاری ہیں، واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں، مسلم لیگ ن کو عدالتوں سے ریلیف مل رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عدالتوں کا پہلے بھی احترام کیا آئندہ بھی کرے گی۔ ن لیگ ہر معاملے پر ایک منظم مہم چلاتی ہے، نوازشریف کی بیماری پر منظم مہم چلائی گئی، ایسے ہی مریم نواز کے بیرون ملک جانے کے لیے بھی مہم چلائی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی پہلے سرجری ہوئی تھی اس وقت مریم نواز نہیں گئیں، آج مریم نواز کو ایسی کیا فکر ہے جو باہر جانا چاہتی ہیں؟ نوازشریف کے ضمانتی شہبازشریف ہیں وہ بھی ملک سے باہر ہیں۔

حکومت نے مفرور اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کردیا

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ مسلم لیگ ن صرف ہمدردیاں سمیٹنے کے لیے کھیل رہی ہے۔ اسحاق ڈار، سلمان شہباز، حسن اور حسین نواز واپس آجائیں مریم چلی جائیں، مسلم لیگ ن نے قانون کو مذاق بنا دیا ہے، زلفی بخاری کے خلاف انکوائری بند ہوئی ہے تو ن لیگ عدالت کیوں نہیں گئی۔

عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ قوم کے ٹیکس کا معاملہ ہے تو ن لیگ عدالت نہیں جائے گی، شریف فیملی کا جہاں معاملہ آتا ہے تو ن لیگ عدالت جائے گی، عمران خان وہ نہیں کرکے گئے جو اسحاق ڈار کرگئے ہیں، عمران خان پاکستان میں ہی موجود ہیں، آٹے بحران کی انکوائری ہونی چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں