لاہور: مسلم لیگ ن کی گزشتہ روز ریلی کے حوالے سے شاہدرہ ٹاؤن کے بعد اب تھانہ بادامی باغ میں بھی مقدمہ درج ہوا ہے جس میں 100 سے 150 افراد کو نامزد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بادامی باغ میں ایف آئی آر پٹوای جہانزیب کی مدعیت میں درج کی گئی۔ مقدمے میں پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ، پنجاب انفیکشس ڈیزیز ایکٹ اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقدمہ سعیدخان اور محمدشہزاد سمیت 100سے150نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
تھانہ بادامی باغ میں ایف آئی آر پٹوای جہانزیب کی مدعیت میں درج کی گئ۔ کروناایس اوپیز،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ اور اشتعال انگیز تقاریر بھی مقدمے کی دفعات میں شامل ہیں۔
مریم نواز اور طلال چوہدری سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج
قبل ازیں مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور سینئر رہنما طلال چوہدری سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ پٹواری محمد عابد کی درخواست پر درج کیا جس میں ساؤنڈ ایکٹ، روڈ بلاک اور اشتعال انگیز تقریر سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔
درج ہونے والے مقدمے میں مریم نواز، ایم این اے ملک ریاض، وسیم کھوکھر،طلال چوہدری ، شزرہ منصب، سمیع اللہ، مریم اورنگزیب اور ملک ابرار بھی نامزد ہیں۔