جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

بیساکھیوں پر کھڑی حکومت سے توقع کر رہے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن بنا دے گی، جاوید لطیف

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اتحادیوں کی بے ساکھیوں پر کھڑی وفاقی حکومت سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ جوڈیشل کمیشن بنائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جب دو تہائی اکثریت ہوتے ہم اپنا بے قصور وزیراعظم نہ بچا سکے، تو اتحادیوں کی بے ساکھیوں پر کھڑی حکومت سے توقع کر رہے ہیں کہ وہ جوڈیشل کمیشن بنا دے گی۔

 

- Advertisement -

جاوید لطیف نے کہا کہ بہادری دکھاتے ہیں تو کبھی عدلیہ اور کبھی بندوق کے زور پر ہٹا دیا جاتا ہے اور پھر جو ہمارا حشر ہوتا ہے وہ سب کو پتہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب نواز سی پیک لانچ کرنا اور ڈیل فائنل کرنا تھی تو کئی لوگوں نے نواز شریف کو روکا کہ آپ نے ایٹمی تجربہ کر کے جو بھگت لیا وہ اب بھی بھگتیں گے، یہ نا کریں۔

 

واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور میں تحریک انصاف نے اپنے مطالبات تحریری طور پر حکومتی ٹیم کو پیش کیے جس میں 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف نے واضح کر دیا ہے کہ اگر حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے پر راضی نہ ہوئی تو مذاکرات کے چوتھے دور میں نہیں بیٹھیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں