اشتہار

ہم دلوں میں رہتے ہیں ،عوام کے دلوں سے شیر کو کوئی نہیں نکال سکتا،عابد شیرعلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ملک کو سہانے خواب دکھانے والوں سے ہیں، ہم دلوں میں رہتے ہیں ،عوام کے دلوں سے شیر کو کوئی نہیں نکال سکتا، عمران خان کو غریبوں کو اربوں کے بجلی کے بلوں کا حساب دینا ہوگا

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پارٹی قیادت کا شکرگزارہوں ، این اے 124 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، ہم سب اپنی پارٹی قیادت کی ہدایت کے پابند ہیں۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ ملک کو سہانے خواب دکھانے والوں سےہیں اور ان سے مقابلہ ہے، جو ہیلی کاپٹر میں 55 روپے فی کلومیٹر کے سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔

- Advertisement -

ن لیگی رہنما نے کہا ن لیگ نے ملک میں صفر لوڈشیڈنگ کر دی، نیا ٹرانسمشن نظام متعارف کرایا، عوام دشمن حکومت نے پہلے پیٹرول اور پھر بجلی کا بم گرایا اور 3 ہزار کا بجلی کا بل 10 ہزار ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا یہ تبدیلی لائے ہیں کیا یہ وہ تبدیلی ہے کہ پنجاب میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، شیخ رشید نے موٹرسائیکل سوار کو سڑک پر گالیاں دیں، کیا یہ تبدیلی ہے، ایل پی جی مہنگی ہوگئی،عمران خان بڑی اچھی تبدیلی لائے ہیں۔

عابدشیرعلی نے کہا عوام سے ووٹ نہ دینے کا بدلہ لیا جارہا ہے، ہم نے اپنے دورمیں بجلی پوری کی، 5 سال میں 12 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا عمران خان کو غریبوں کو اربوں کے بجلی کے بلوں کا حساب دینا ہوگا، جو پیسہ کسی اور سے لینا تھا وہ غریبوں سے لیا جارہا ہے، ہم دلوں میں رہتے ہیں ،عوام کے دلوں سے شیر کو کوئی نہیں نکال سکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں