منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ن لیگی رہنما عابد شیر علی کی ایس پی کے دفتر کو آگ لگانے کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے فراڈ کیس کے اندراج پر ایس پی کے دفتر کو آگ لگانے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے ایس پی کے دفتر کو آگ لگانے کی دھمکی دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ سرگودھا روڈ کے کانسٹیبل امتیاز نے رپورٹ جمع کرادی، شہری عدنان نے فراڈ کیس کے اندراج کیلئے درخواست دی۔

پولیس نے بتایا کہ درخواست میں عابد شیر علی اور ان کے بھائی سمیت 4 ملزمان کو نامزد کیا ہے جبکہ درخواست میں فراڈ سے کروڑوں روپے خوردبرد ،ہراساں کرنے کے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔

ایس پی مدینہ ٹاؤن نے فریقین کو تفتیش کے لئے طلب کیا اور جب عابد شیر علی سے تعمیل کرانے گئے تو انھوں نے کانسٹیبل امتیاز کو دھمکی دی۔

عابد شیر علی نے حکم نامے پر دستخط کرنے اور وصولی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ 50افراد لےجاکرایس پی آفس کو آگ لگا دوں گا۔

ن لیگ کے عابد شیر علی این اے 108 ضمنی الیکشن میں امیدوار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں