پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

ن لیگ کے اہم رہنما گرفتار؟ مریم نواز بول پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پارٹی رہنما عطااللہ تارڑ کی گرفتاری کا دعویٰ کرتے ہوئے ‏فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں مریم اورنگزیب نے لکھا کہ گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں گرفتار ‏کارکنوں کی رہائی کے لئے جانے والے عطاءتارڑ کو بھی گرفتار کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ فسطائیت کے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں اور کارکنوں کو خوفزدہ ‏نہیں کیاجاسکتا عطاءاللہ تارڑ اور دیگر گرفتار پارٹی کارکنان کو فی الفور رہا کیاجائے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ پارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ کی گرفتاری کی شدید مذمت اور ‏فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، عطاءاللہ تارڑ کی گرفتاری عمران صاحب حکومت کی شدید ‏بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے ووٹ چوروں کے خلاف مزاحمت پر علی پور چٹھہ میں ہمارے کارکنوں کو ‏گرفتار کیاگیا ۔

دوسری جانب پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے بھی عطااللہ تارڑ کی گرفتاری پر ٹوئٹ میں لکھا کہ ‏‏’شرم کرو‘‏

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں