منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پرویزالہیٰ ایک سے 2 لوگوں کو قتل کروانا چاہتے ہیں، لیگی رہنما کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ پرویزالہیٰ ایک سے 2 لوگوں کوقتل کروانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈپٹی اسپیکرپربہیمانہ تشددکیاگیا، اطلاعات ہیں پرویزالہیٰ ایک سے 2 لوگوں کوقتل کروانا چاہتے ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایوان میں آئین کوپامال کیاگیا، چیف جسٹس ہائی کورٹ نوٹس لیں، ہمارےلوگ خاموش کھڑے رہے،ہم نےحملہ نہیں کیا، پرویز الہیٰ اپنے لوگوں کو حملے کرنے کیلئے اشارے کر رہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ پرویزالہیٰ انا اور ضد کی وجہ سے دہشت گردی پر اتر آئے ہیں، 15روزمیں یہ لوگ اپنے نمبرز پورے نہیں کرسکے، ہم رات 12 بجے تک یہاں پر موجود ہیں، آج واضح ہوگیاکہ یہ توڑپھوڑکس نےکی تھی۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پرویزالہیٰ اس کوسیاست رہنےدیں دشمنی میں تبدیل نہ کریں، ڈپٹی اسپیکرپرتشددکرنےوالےاراکین کومستعفی کرنا چاہیے۔

عطا تارڑ نے پرویزالٰہی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پرویزالٰہی صاحب اس طرح الیکشن لڑےجاتےہیں نہ جیتےجاتےہیں، ہمارے ممبر198 اور ان کے ممبر167ہیں ، ہم اس خون خرابے سے بچنا چاہتے تھے جو یہ کرانا چاہتے ہیں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کلہ ایک شخص نے اقتدارکی خاطر ہر چیز داؤ پر لگا دی ہے، تشدد کرنے والے لوگوں کو ایوان کی کارروائی سے بے دخل کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں