site
stats
پاکستان

ہم سرخرو ہوں گے، اب عمران کی جان اب پھنس چکی ہے، دانیال عزیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کے خلاف آج الیکشن کمیشن سے نوٹس جاری ہوگیا ہے، گالی گلوچ کا کلچر عمران خان کی جماعت نے متعارف کرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ اگرآپ نے چوری نہیں کی تو اب آپ نے تلاشی دینی ہے، عمران خان کے خلاف آج الیکشن کمیشن سے نوٹس جاری ہوگیا ہے، عمران خان کا وکیل آج کیوں پیش نہیں ہوا، کوئی رہنما بھی نہیں آیا، اداروں کی پاسداری کرنے والے عمران خان کو نوٹس جاری ہوا ہے۔

گالی گلوچ کا کلچر عمران خان کی جماعت نے متعارف کرایا، نام لے لیکر اداروں اور شخصیات کونشانہ بنایا جاتا ہے، ہم سرخرو ہوں گے،ان کی جان اب پھنس چکی ہے۔

دانیال عزیز نے نعیم الحق اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق آؤ آج یہاں کھڑے ہوکر بات کرو، بھاگ کیوں گئے ہو۔

انکا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں احتساب کے ادارے کو مفلوج بنا کر رکھ دیا گیا، آئیں الیکشن کمیشن میں آکر جواب دیں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی فنڈز خورد برد کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی ، سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 فروری کو جواب طلب کرلیا ہے۔

عمران خان کے وکیل آج پیش نہیں ہوئے، کبر ایس بابر  نے الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی، جس میں مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان نے کہا انھوں نےمعافی نہیں مانگی، درخواست پرعمران خان کےبھی دستخط تھے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے طرز عمل پر بضد تو کیا کرسکتے ہیں،عمران خان سے اس حوالے سے متعلق پوچھ لیتے ہیں۔،

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top