جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کرپشن کیس میں گرفتاری سے بچنے کیلیے ن لیگی رہنما کا عدالت سے رجوع

اشتہار

حیرت انگیز

کرپشن کیس میں گرفتاری سے بچنے کیلیے مسلم لیگ ن کے رہنما اور کے پی اسمبلی کے رکن جمشید مہمند نے عدالت سے رجوع کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کرپشن کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنما اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے رکن جمشید مہمند نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

ن لیگی رہنما جمشید مہمند کے وکیل کی جانب سے اینٹی کرپشن کو گرفتاری سے روکنے کیلیے دائر درخواست کی سماعت پر لیگی رہنما کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ غیر قانونی اثاثوں کے الزام میں اینٹی کرپشن نے جمشید مہمند کے خلاف کارروائی شروع کی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ اینٹی کرپشن کو لیگی ایم پی اے کی گرفتاری سے روکا جائے۔

- Advertisement -

اس موقع پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس روح الامین نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ کس کے اثاثے کہاں پر ہیں، کیا اینٹی کرپشن ایسے افراد کیخلاف بھی کارروائی کرے گی جن کے اثاثے بڑے ہیں؟

جسٹس روح الامین نے کہا کہ اینٹی کرپشن کو اگر اتنی فکر ہے تو جائے اور معلوم کرے کہ کس کے اثاثے کہاں پڑے ہیں؟ صرف ایک شخص کو ٹارگٹ کرنا صحیح نہیں ہے۔

عدالت نے اینٹی کرپشن کو جمشید مہمند کو گرفتار کرنے کا حکم امتناع دوبارہ بحال کردیا جب کہ ن لیگی ایم پی اے کو بھی اینٹی کرپشن کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں