جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ن لیگی رہنما کی عبوری ضمانت منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لیگی رہنما برجیس طاہر کی یکم مارچ تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

احتساب عدالت میں برجیس طاہر کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوٸی تو درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کے جانب سے گرفتاری کا خوف ہے نیب نے دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔

انکواٸری میں ہر بار طلبی پر پیش ہوتا رہا تاہم نیب بلاجواز گرفتار کرناچاہتا ہے عدالت عبوری درخواست ضمانت منظور کرے۔

عدالت نے برجیس طاہر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوٸے نیب حکام سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی جب کہ مزید سماعت یکم مارچ کو کی جاٸے گی۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں