لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تاڑر نے گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ کیخلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی کا اشارہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تاڑر نے لاہور ہائی کورٹ باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کوتباہی سے بچانےکی ذمہ داری عدالتوں کی ہے، ہم اپنی تیسری درخواست لیکرہائیکورٹ میں موجودہیں، 28روز ہوچکے پنجاب میں کوئی حکومت ہے نہ کوئی نظام ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان پنجاب کے عوام سےانتقام لے رہےہیں، جب بھی عدالتوں سے رجوع کیا اپنی گزارشات عدالت کے سامنے رکھیں، مخالفین کہتے ہیں عدالتیں کون ہوتی ہیں داخل اندازی کرنیوالی۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ اب بھی وقت ہےہوش کےناخن لیں، ہم اپناآئینی وقانونی حق لینےآئےہیں، عیدآرہی ہے،بڑےبڑےاجتماعات ہوں گے، صوبے میں اگرکچھ ہوا تو ذمہ دار گورنر پنجاب ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین کی تشریح کرنا عدالتوں کا کام ہے، اگرگورنرحکم نہیں مان رہےتوکسان،مزدوربھی نہیں مانے گا، گورنر پنجاب کیخلاف آرٹیکل6کی کارروائی ہونی چاہیے ، سنجیدگی سےآئین کےآرٹیکل6کی کارروائی شروع کرنے جا رہے ہیں۔
عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ یہ ملک کودنگافسادکی طرف لے جانا چاہتےہیں، اب بھی وقت ہےآپ قوم سےمعافی مانگیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عمران خان لوگوں سےکہہ رہےہیں دنگےفسادکرو، یہ امریکی سازش کی بات کرتے ہیں ،ان کے تانے بانے کہیں اورملتے ہیں، عمران خان کا ذہنی توازن خراب ہوچکا ہے، یہ لوگ مذہب کارڈ استعمال کررہےہیں۔