تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دانیال عزیز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی، اسپتال منتقل

شکر گڑھ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بھجنہ اسٹاپ کے قریب پیش آیا، مخالف سمت سے آنے والا ٹرک ٹائر پھٹنے کے باعث دانیال عزیز کی گاڑی سے ٹکرا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں دانیال عزیز کا بزو ٹوٹ گیا جب کہ ٹرک الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال نارووال کر دیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے دانیال عزیز کے ٹریفک  حادثے میں زخمی ہونے پر دکھ  کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے دانیال عزیز کی اہلیہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ دانیال عزیز کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو علاج معالجے کے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم نے حادثے میں جاں بحق دیگر افراد کے اہل خانہ سے بھی اظہار افسوس کیا۔

Comments

- Advertisement -