منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

نواز شریف کے قریبی ساتھی لندن سے جلا وطنی ختم کرکے پاکستان پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی ناصر بٹ لندن میں جلا وطنی ختم کر کے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ناصر بٹ کے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنچائے گئے۔ اس موقع پر کارکنوں نے میاں نواز شریف اور ناصر بٹ کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

ناصر بٹ اپنے خلاف مقدمات درج ہونے پر لندن چلے گئے تھے۔ انہوں نے 30 اپریل کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے حلقہ پی پی 16 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ لیگی رہنما نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی برطانوی شہریت چھوڑ کر واپس پاکستان جا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں