جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

عمران خان کو قتل کی دھمکی دینے والا ن لیگی رہنما رائے قمر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب پولیس نے عمران خان کو قتل کی دھمکی دینے والے ن لیگی رہنما رائے قمر کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی اور اس کو حافظ آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو قتل کی دھمکی دینے والا ن لیگی رہنما رائے قمر جو فرار ہونے کوششوں میں مصروف تھا اس کی کوشش کو پنجاب پولیس نے ناکام بنا دیا ہے اور ملزم کو حافظ آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

رائے قمر کی لاک اپ میں تصویر وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر اظہرمشوانی نےٹویٹ کی، اس سے قبل ایک جلسے میں عمران خان کو قتل کی دھمکی دینے پر وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نےسخت نوٹس لیتے ہوئے ن لیگی رہننا کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی تھی اور اس حوالے سے آئی جی پنجاب سے رپورٹ بھی طلب کی تھی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما رائے قمر نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ اور سائرہ افضل تارڑ کی موجودگی میں عمران خان کو گولی مارنے کی دھمکی دی تھی اور پی ٹی آئی چیئرمین پر قاتلانہ حملہ کرنے والے کو وکیل کرکے دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

رائے قمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گولی لگنے کا اسے قطعی کوئی افسوس نہیں ہے وہ واجب القتل ہے، لیگی قیادت نے حکم دیا تو میں خود اسے گولی مار کر قتل کروں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،عمران خان کو دھمکیاں دینے والے کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں