اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء کا ممکنہ گرفتاری پر عدالت سے رجوع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے نیب انکوائری میں ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر عبوری ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناانلہ کی جانب سے دائر درخواست میں چیرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام کے تحت انکوائری کر رہا ہے، چیئرمین نیب نے اپنے اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے انکوائری کی منظوری دی اور نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹسز بھجوائے گئے ہیں، نیب ان اثاثوں کی تحقیقات کر رہا جن پر اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کی رقم سے بنانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

راناثنااللہ کے مطابق نیب کی طلبی نوٹسز کے بعد مسلسل نیب آفس میں پیش ہو رہے ہیں اور انکوائری کے دوران طلبی پر پیش ہوتے رہیں گے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ خدشہ ہے نیب انھیں گرفتار کر لے گی لہذا عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔ درخواست کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کل کرے گا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں