اشتہار

مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس: سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے تفصیلی فیصلے پر قرارداد منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف آج صبح احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی جانب سے دائر کی گئی 3 ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی اور نواز شریف پر ایک بار پھر فرد جرم عائد کردی گئی۔

پیشی کے بعد پنجاب ہاؤس میں مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا۔

اجلاس میں گزشتہ روز پاناما کیس کے فیصلے پر نظر ثانی کے سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے تفصیلی فیصلے پر قرارداد منظور کرلی گئی۔

- Advertisement -

قرارداد کے متن کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ بغض اور انا پر مبنی ہے۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے نظر ثانی پٹیشن پر فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

قرار داد میں کہا گیا کہ آئینی ماہرین کے مطابق فیصلے سے ذیلی عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی۔ مقبول ترین رہنما کے بارے میں فیصلہ عدالتی زبان کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔

یاد رہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد نواز شریف نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی جس کا تفصیلی فیصلہ کل جاری کیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کی نااہلی سے متعلق حقائق غیر متنازعہ تھے، افسوس کی بات ہے کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ، عوام اور عدالت کو بے وقوف بنایا اور بددیانتی کے ساتھ جھوٹا بیان حلفی دیا گیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں