گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کی کابینہ سے حلف لینے پر ن لیگی اراکین اسمبلی نے شدید احتجاج کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کی کابینہ سے حلف لینے پر ن لیگی اراکین اسمبلی نے شدید احتجاج کیا ہے اور اپنے تحفظآت سے مریم نواز کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے اندر ایک گروپ مزاحمت کی سیاست کرنا چاہتا ہے اور گروپ سے تعلق رکھنے والے لیگی اراکین پنجاب اسمبلی کے تحریک انصاف کے وزرا سے گورنر کے حلف لینے کی شدید مخالفت کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر گورنر پنجاب نے وزرا سے حلف لیا ہے کیونکہ وزیراعظم اور ن لیگ کے کچھ سینیئر رہنما تحریک انصاف کے ساتھ مفاہمت کی پالیسی چاہتے ہیں۔