جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سینیٹ الیکشن سے قبل نون لیگ کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سینیٹ الیکشن سے قبل نواز لیگ پریشانی کا شکار، ایک اور رکن پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے لیگی رکن اسمبلی کاشف محمود نے آج وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی، ملاقات میں کاشف محمود نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کورونا سے صحت یابی پر مبارکباد دی، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے نیک تمناؤں کے اظہار پر کاشف محمود کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ سے ملاقات میں لیگی رکن اسمبلی نے عثمان بزدار پر اظہار اعتماد کیا،جس پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میرے دروازے سب کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں، نیک نیتی کے ساتھ عوامی خدمت کی اور کرتے رہیں گے،تنقید برائے تنقید کے باوجود ترقی کےسفر کو آگےبڑھایا ہے۔کاشف محمود سے گفتگو میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پہلی بار منتخب نمائندوں کی مشاورت سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں اور ہر شہر کا علیحدہ ڈیولپمنٹ پیکیج تیار کیا گیا ہے، بہاولنگر کے لیے بھی خصوصی پیکج دیا جائے گا، میں خود جلد بہاولنگر کا دورہ کروں گا۔

- Advertisement -

عثمان بزدار کا ملاقات میں کہنا تھا کہ پاکستان میں افراتفری نہیں بلکہ ترقی کی سیاست ہوگی، ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنیوالے تنہا ہوچکےہیں، عوام میں ایسے لوگوں کی ساکھ ختم ہوچکی ہے۔

گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رئیس نبیل احمد کی ملاقات کی تھی، پی پی 265سے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رئیس نبیل احمد نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اظہار اعتماد کیا تھا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے ملاقات میں ان پر اظہار اعتماد کیا تھا جبکہ ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا بھی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں