فیصل آباد میں عید کی چھٹیوں کے دوران چور ن لیگی ایم پی اے کے گھر کا صفایا کرگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چوری کی واردات فیصل آباد کے علاقے مقبول روڈ پر ن لیگی ایم پی اے طاہر جمیل کے گھر پر ہوئی۔
چور گھر سے اے سی، ایل سی ڈیز، پنکھے، لائٹس، کوکنگ رینج لے کر فرار ہوگئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چوروں نے اوون، کچن کا سامان، واٹر ڈسپنسر، واش رومز کا سامان بھی نہ چھوڑا اور ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے۔
تھانہ بٹالہ کالونی میں طاہر جمیل کے ملازم اسماعیل کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ملازم اسماعیل نے پولیس کو بتایا کہ عید کی چھٹیوں پر گھر گیا تھا واپس آیا تو کوٹھی کے ٹالے ٹوٹے ہوئے تھے۔
رکن صوبائی اسمبلی طاہر جمیل کا کہنا ہے کہ چوکیدار اپنے گھر اور میرے اہلخانہ گاؤں گئے ہوئے تھے، واردات کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔