جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شریف خاندان کے بچے اسمارٹ ہیں، باقی بچے نکمے اور کاہل ہیں، مشاہداللہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان نے شریف خاندان کے بچوں کو اسمارٹ بزنس مین اور باقیوں کو سست اور کاہل قرار دے دیا، انکا کہنا ہے کہ سارے حسن اور حسین نواز کے پیچھے پڑے ہیں جو معصوم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان نے شریف فیملی کے دفاع میں آج یہ کہاوت سچ ثابت کردی، شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار، اے آر وائی نیوز نے مشاہد اللہ سے سوال کیا کہ حسن اور حسین نواز چھوٹی عمر میں پیسہ کہاں سے لائے تو جواب دیا کہ بزنس مین کے بچے اسمارٹ ہوتے ہیں، سست اور کاہل لوگوں کے بچے یہیں رہ جاتے ہیں۔

انقلابی شاعر حبیب جالب کی برسی کی تقریب میں ن لیگی رہنما مشاہد اللہ خان نے انقلابی شعر بھی پڑھے، مشاہداللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاناما نان ایشو ہے، لوگوں کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔

- Advertisement -

مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ پاناما کا شور اس لیے مچایا جارہا ہے تاکہ ن لیگ کو اگلا الیکشن ہرایا جائے، نواز شریف اگلا الیکشن ایسے جیتیں گے، عمران خان کو لگ پتا جائے گا، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف بھی آف شور کمپنیوں والوں کو پکڑیں، اب عمران خان نوازشریف کا مقابلہ کریں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جہانگیر ترین اور علیم خان کے زیرِ کفالت ہیں، ہر ایک نے پاناما پاناما لگا رکھا ہے، یہ پاناما ہے کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں