جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

اہم پیش رفت ! ن لیگ اور پی پی آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں آئینی عدالت ڈراپ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، مشترکہ مسودے پر پی ٹی آئی سے مشاورت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ اور پی پی آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گئیں اور چھبیسیویں 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں آئینی عدالت ڈراپ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومتی اتحادی جماعتیں اور جے یو آئی میں آئینی بینچ کی تشکیل پر اتفاق ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت اور جے یو آئی کا مشترکہ مسودےپر پی ٹی آئی سےمشاورت کافیصلہ کرلیا ہے ، مولانا فضل الرحمان حتمی مسودہ پی ٹی آئی قیادت کیساتھ شیئر کریں گے۔

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترامیم کے مسودے کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ آئینی ترمیم پرحکومت اور جےیوآئی میں اتفاق ہوگیا ہے، صرف پھونک مارنی ہے۔

پیپلزپارٹی کے راجہ پرویزاشرف نے بتایا کہ آج مولانا صاحب اور پی ٹی آئی کی ایک میٹنگ ہوگی، فوجی عدالتوں کےمعاملےپربلاول بھٹو ذاتی بات نہیں کررہے، بلاول بھٹو نے جو بھی کیا وہ پاکستان کے بہترین مفادمیں کررہے ہیں۔

گزشتہ رات ن لیگ ، جے یو آئی اور پی پی کے قائدین کی ملاقات میں عدالتی اصلاحات سےمتعلق آئینی ترامیم پر اتفاق کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نو مئی ملزمان کےٹرائل کےلیےفوجی عدالتوں کےقیام پراتفاق نہیں ہوسکا، پی پی اورجے یوآئی کوفوجی عدالتوں پرتحفظات ہیں جب کہ ن لیگ حامی ہے۔

طےشدہ عدالتی اصلاحات پرفضل الرحمان آج پی ٹی آئی کواعتمادمیں لیں گے جبکہ اعتراض والی شقوں پرن لیگی قیادت آپس میں مشاورت کرےگی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں