ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

لاہورپولیس نے ن لیگ کی قیادت کو ریلی نکالنے سے منع کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور :  پولیس نے ن لیگ کو ریلی نکالنے سے منع کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کو چھ بج کر48منٹ تک جیل منتقل کردیا جائے، کم نفری کی وجہ سے ریلی کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاسکتی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے بھی مسلم لیگ ن کی قیادت کو ریلی نکالنے سے منع کردیا، اس حوالے سے ایس پی سیکیورٹی لاہور نے ن لیگ لاہور کے صدر ملک پرویز کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو ریلی کی صورت میں جیل منتقل نہ کیا جائے کیونکہ ان دنوں پولیس کی بھاری نفری شہرت بھر کی مختلف مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پرمامور ہے۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی بھی ریلی نکالنے سے منع کر چکی ہے، چھ بجے کے بعد اندھیرا ہونے کےباعث ریلی نکالنا پُرخطر ثابت ہوسکتا ہے، لہٰذا نوازشریف کو چھ بج کر48منٹ تک جیل منتقل کردیا جائے۔

مراسلہ ایس پی سیکیورٹی لاہور  کی جانب سے ن لیگ لاہور کے صدر ملک پرویز کو لکھا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں