بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نوازشریف کو بیرون ملک جانےکی مشروط اجازت پر(ن) لیگ کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ قانونی ماہرین کہتےہیں ای سی ایل قانون میں بانڈکی گنجائش نہیں، حکومت سیاسی انتقام لےرہی ہے، بانڈسےانہیں کوئی غرض نہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے نوازشریف کو علاج کے غرض سے بیرون ملک جانے کے مشروط فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی نفرت پریقین رکھتی ہے،5دن سےحکومت ایک کھیل تماشاکررہی ہے۔

اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلے پر ہمارےوکلاجائزہ لےرہےہیں اور لائحہ عمل مرتب کیاجارہاہے، ہمارے وکلاجو لائحہ عمل دیں گے اس پر عمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری میڈیکل بورڈنےنوازشریف کو بیرون ملک جانےکی تجویزدی تھی مگر حکومت پچھلے5دن سے ٹال مٹول کر رہی ہے، قانونی ماہرین کہتےہیں ای سی ایل قانون میں بانڈکی گنجائش نہیں، حکومت سیاسی انتقام لےرہی ہے، بانڈسےانہیں کوئی غرض نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کو4ہفتےکیلئےبیرون ملک جانے کی مشروط اجازت

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کنٹینرسےگرےتونوازشریف نےسیاسی مہم معطل کی تھی جب کہ نوازشریف اپنی بیگم کوبسترمرگ پرچھوڑکروطن واپس آئے اور عدالت میں حاضری کو یقینی بنایا اور اب ان کےساتھ کیاسلوک کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ذیلی کمیٹی نے کابینہ کے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کے لیے عائد کردہ شرائط کو برقرار رکھا ہے۔

کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف کو4 ہفتےکےلیے بیرون ملک جانے کی ون ٹائم اجازت ہوگی جب کہ نوازشریف یا شہبازشریف7ارب روپےکے سیکیورٹی بانڈزجمع کرائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں