جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سیاست اور ریاست کے درمیان جنگ شروع کردی گئی ہے‘ طاہرالقادری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکومت نے انتخابی اصلاحات میں نو اہم قوانین ختم کردیے‘ سیاست اور ریاست کے درمیان جنگ شروع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ تمام ریاستی ادارے اور ذمہ دار متوجہ ہوں کہ شریف خاندان کا نام نہاد احتساب ہو رہا ہے۔

اس وقت سیاست اور ریاست کے درمیان جنگ شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے اندر خطرناک حد تک بانی متحدہ جیسی علامات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آئین کو نہیں مانتے‘ غیر آئینی، غیرقانونی غیراخلاقی اور دہشت گرد سیاست اور ریاست پر حملہ آور ہے اور، اس حملے میں تمام حکومتی ادارے سیاست کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حکومتی نظام کے تحت بیس سال بھی کوشش کریں لیکن کوئی ان کا احتساب کر ہی نہیں سکتا، سپریم کورٹ نے تو چھ ماہ دیئے لیکن یہ سپریم کورٹ نہیں مانتے۔ ان کے پاس دس ہزار ہتھکنڈے ہیں، ابھی تک انہوں نے چند استعمال کئے ہیں۔

ڈاکٹر قادری کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی سالمیت سے کھیلیں گے، آج جو کچھ احتساب عدالت میں ہوا، ٹریلر ہے۔ جنہوں نے ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کیا، ان کے سامنے احتساب عدالت والا واقعہ تو معمولی ہے‘ یہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

یہ بھی کہا گیا کہ حکومت نے اصلاحات کی آڑ میں انتخابی قوانین میں سے نو اہم قوانین مکمل طور پر ختم کردیے ہیں جو کہ ایک گھناؤنی سازش ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں