بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

صوبائی وزیرمجتبی شجاع الرحمن کا نواز شریف کیلئے پانچ بکروں کا صدقہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا لاہور کے لئے سفر شروع ہوتے ہی صوبائی وزیر میاں مجتبی شجاع الرحمن نے پانچ بکروں کا صدقہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرِ اطلاعات و ثقافت میاں مجتبی شجاع الرحمن نے اپنی رہائش گاہ پر سابق وزیرِ اعظم کے سفر میں آسانی کے لئے بکروں کا صدقہ دے کر دعائے خیر کی۔

مجتبی شجاع الرحمن کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے تو عدالت کا احترام کرتے ہوئے فیصلہ تسلیم کر لیا لیکن عوام نے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ صدقہ ہر بلا کو ٹال دیتا ہے شاید اسی لئے لاہور میں حالیہ دھماکے سے خوفزدہ لیگی وزیر نے اپنے لیڈر کی جان کی حفاظت کے لئے پانچ بکروں کا صدقہ دیا۔

یاد رہے کہ نااہل وزیر اعظم نے سیکیورٹی خدشات کے باوجود اسلام آباد سے لاہور براہ راست جی ٹی روڈ جانے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا، جی ٹی روڈ سے لاہور جانے پر سیکیورٹی خدشات ہیں،انٹیلی جنس اداروں نےناخوشگوارواقعے کی اطلاعات دی ہیں جبکہ شہبازشریف، احسن اقبال بھی جی ٹی روڈ سے نہ جانے کا مشورہ دے چکے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف کو پنجاب ہاؤس سے الوداع کیا، نوازشریف کا پہلا پڑاؤ جہلم میں ہوگا، جہاں انکا قافلہ ایک رات قیام کرے گا، دوسرے دن قافلہ کا پڑاؤ گوجرانوالہ میں ہو گا، جہاں سے وہ اگلے دن لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو سے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں