جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ن لیگ نے تحریک عدم اعتماد کو دھوکا قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو دھوکا قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا، جس پر ن لیگ کا پُر زور مؤقف سامنے آ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا مؤقف ہے طاقت ور قوتیں تحریک عدم اعتماد سے اپنی غلطی درست کرنا چاہتی ہیں، یہ قوتیں تحریک عدم اعتماد سے الیکشن درست قرار دلانا چاہتی ہیں۔

- Advertisement -

ن لیگی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی وزیر اعظم کے خلاف پی ڈی ایم اجلاس میں تحریک لانے کے فیصلے کی مخالفت کرے گی، پارٹی سمجھتی ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کہانی دھوکا ہے جس کا ہم حصہ نہیں بنیں گے۔

بلاول کا وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

ذرائع نے مزید بتایا کہ میاں نواز شریف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کے حق میں نہیں ہیں، کیوں کہ اگر تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پی ڈی ایم کے وجود کا جواز ختم ہو جائے گا، تحریک کی ناکامی سے عمران خان مزید طاقت ور ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے طاقت ور قوتیں اپنی غلطی درست کرنا چاہتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ اس طرح انتخابات کو درست قرار دے دیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں