لاہور : مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر کا انتخاب آج کیا جائے گا اور جنرل کونسل کےاجلاس کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی اجلاس میں ہوگا ، اجلاس میں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف شرکت کریں گے۔
مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت دیگر عہدیداران بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں ن لیگ کے قائم مقام صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔
اجلاس میں نواز شریف کو قائم مقام پارٹی صدر نامزد کیا جائے گا ، سینئرارکان نوازشریف کانام تجویزاورارکان اسکی تائیدکریں گے۔
اس سے قبل قائم مقام صدر کے لئے راجہ ظفرالحق،پرویزرشید،سرداریعقوب،راناثنا،احسن اقبال،سعدرفیق کےنام زیرغور تھا۔
سینٹرل ورکنگ کمیٹی شہبازشریف کااستعفیٰ بھی منظورکرے گی اور پارٹی کے جنرل کونسل کے اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
ن لیگ کے نئے صدر کا انتخاب28 مئی کو ہوگا ، ن لیگ کے آئین کے مطابق صدارت کاعہدہ خالی نہیں رکھاجا سکتا۔
ن لیگی آئین کےتحت 10دن کیلئےقائم مقام صدر کا تقرر کیا جائے گا ،قائم مقام پارٹی صدرکیلئےسینٹرل ورکنگ کمیٹی منظوری دے گی۔