منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

مسلم لیگ ن مارشل لا چاہتی ہے تاکہ محفوظ راستہ ملے، اسد قیصر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزیہ رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی خواہش ہےوہ مارشل لاچاہتی ہےتاکہ محفوظ راستہ ملے۔

اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو کوئی راستہ چاہیے، سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں، محمود اچکزئی کبھی بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں کرینگے، محمود اچکزئی کہتے ہیں آئین میں جس کا جو کردار ہے وہ ادا کرنا چاہیے۔

اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمنٹ کتنی طاقتور ہے کہ دیکھ لیں ہمارے ایم این اے کا کچھ پتہ نہیں، وزیراعظم فلور پر کہتے ہیں کہ حاجی امتیاز کا پتہ کرتا ہوں، اسپیکر بھی بےبس ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ بس اس میں لگی ہے کہ کس طرح سپریم کورٹ کا راستہ روکنا ہے، یہ حکومت مینڈیٹ چور ہے،عوام نے اس کو منتخب نہیں کیا، منتخب حکومت ہی قانون بناتی ہے، غیرمنتخب حکومت کے قانون کی حیثیت نہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے وہی بات کی ہے جو ہم اکثر کرتے رہے ہیں، 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ شروع سے کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج بھی کہتے ہیں کہ 9 مئی ہم پر ثابت ہوجاتا ہے تومعافی کیلئے تیار ہیں، 9 مئی میں جو بھی ملوث ہیں ان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے، جوڈیشل کمیشن بنائیں تاکہ جوبھی قصوروار ہیں سزا سے نہ بچ پائیں۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ عدالتوں میں قانونی جنگ لڑینگے، پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کریں گے، سڑکوں پرنکلیں گے اور اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے، ہمارے ایم این ایز کو غائب کیا جارہا ہے، حاجی امتیاز کو آفردی جارہی ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑ دو اور وزیر بن جاؤ۔
ہمارے کارکنان میں بہت غصہ ہے کنٹرول سے باہر ہورہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کسی تحریک میں تشدد آجاتا ہے تو وہ خراب ہوجاتی ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہم پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے، عوام کے حقوق کیلئے لڑیں گے، یہ جو حرکتیں کررہے ہیں سری لنکا اور بنگلہ دیش سے خطرناک ماحول بنا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں